
پشاور ( ویب ڈیسک )پاکستان میں کرونا وائرس کا شکار دو افراد جاں بحق ہوگئے،دونوں افراد خیبر پختونخواکے
اسپتالوں میں جاں بحق ہوئے ،وزیر صحت خیبر پختونخوا تیمور جھگڑانے دونوں مریضوں کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کر دی ۔
پچاس سالہ سعادت ایک ہفتے قبل سعودی عرب سے آیا تھا اور وہ مردان کا رہائشی تھا ،چھتیس سالہ شخص کاستعلق ہنگو سے تھا اور وہ لیڈی ریڈنگ اسپتال میں زیر علاج تھا ۔
دوسری جانب سندھ میں کرونا وائرس کے متاثرین کی تعداد 208 ہوگئی ہے ۔ وزیر صحت سندھ ناصر حسین شاہ کے مطابق کراچی ایکسپو سینٹر میں آئسو لیشن وادڈ قائم کیا جا رہا ہے ،ملک بھر میں اس وقت کرونا وائرس کے 299کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ چاروں صوبوں کی حکومتیں اور وفاقی حکومت خصوصی اقدامات کر رہی ہے ۔





































