عباسی اسپتال کے ڈاکٹروں کو کروناوائرس کے شبہ میں قرنطینہ منتقل کردیا گیا

کراچی(ویب ڈیسک ) شہر قائد میں عباسی اسپتال کے 10 ڈاکٹروں کو کروناوائرس کے شبے میں قرنطینہ منتقل کردیا گیا ، ڈاکٹروں

کے اسکریننگ کے بعدمزیدٹیسٹ کیے جانے کاامکان ہے۔
پاکستان میں کرونا وائرس کے مریضوں میں اضافہ ہوتا جارہا ہے ، کرونا وائرس کے شبے میں عباسی اسپتال کے ڈاکٹروں کو آئسولیٹ کردیا گیا، مشتبہ متاثرہ 10ڈاکٹروں میں آرایم او، پی جی اور ہاو¿س آفیسر شامل ہیں۔عباسی اسپتال انتظامیہ نے ڈاکٹروں کواسکریننگ کے لیے ریفر کر دیا ہے ، اسکریننگ کے بعدمزیدٹیسٹ کیے جانے کاامکان ہے۔