
اسلام آباد (ویب ڈیسک،خبر ایجنسی) پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سندھ کے اضلاع میں
کرونا وائرس سے بچاؤ کی تفصیلات سے آگاہی شروع کردی ہے۔ ضلع لاڑکانہ میں ویڈیو لنک اجلاس ہوا پارٹی سربراہ نے کہا کہ پیپلزپارٹی اور سندھ حکومت لاڑکانہ کے عوام کے ساتھ کھڑی ہے۔غریب افراد کو لاک ڈان کے دوران راشن کی منصفانہ تقسیم کو ہر صورت میں یقینی بنایا جائے۔حکومت اکیلے کچھ نہیں کرسکتی، مخیر حضرات کو آگے آنا ہوگا۔ لاک ڈاؤن کو مکمل طور پر نافذ کرنے سے ہی مطلوبہ نتائج حاصل کئے جاسکتے ہیں۔
سماجی فاصلے کو یقینی بنانے کیلئے ایسی شخصیات کو استعمال کیا جائے جن کا مقامی سطح پر اثروسوخ ہے۔ میئر لاڑکان و ضلعی انتظامیہ نے حفاظتی اقدامات سے آگاہ کیا۔ بلاول بھٹو زرداری کے استفسار پر بتایا گیا کہ لاڑکانہ میں چار قرنطنیہ مراکز بنائے گئے، جہاں 83 افراد موجود ہیں۔لاڑکانہ میں کرونا وائرس کے سات کیس سامنے آئے ہیں۔لاڑکانہ میں چھ سو سے زائد افراد ایران اور عرب ممالک سے واپس آئے جن کا ٹیسٹ کیا گیا۔فصلوں کی کٹائی کے دوران لاڑکانہ میں کسانوں کے درمیان سماجی فاصلے کو ممکن بنایا جارہا ہے۔
بلاول بھٹو زرداری نے ضلعی انتظامیہ کو ہدایت کی کہ مقامی کسانوں کی مدد کرتے ہوئے فوڈ سپلائی کے نہ ٹوٹنے کو ممکن بنایا جائے۔ ایسے بحران کے موقع پر لاڑکانہ میں ایچ آئی وی سے متاثرہ افراد کا خصوصی خیال رکھا جائے۔لاک ڈاؤن کے دوران پولیس شہریوں سے اپنے روئیے کو ہر ممکن حد تک بہتر بنائے۔پولیس کے پاس زیادہ اختیارات کا مطلب کہیں بھی یہ نہیں کہ اس کا غلط استعمال ہو۔ہمیں لاڑکانہ میں ایک ایسا نظام بنانا ہوگا کہ ضلع کا کوئی ایک فرد بھوکا نہ رہے۔
سرکاری حج اسکیم:میڈیکل سرٹیفکیٹ جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع
اسلام آباد (ویب ڈیسک) وزارت مذہبی امور نے سرکاری حج سکیم کے تحت قرعہ اندازی میں کامیاب ہونے حج درخواست گذاروں کے لئے میڈیکل سرٹیفکیٹ جمع کرانے کی تاریخ میں 10 اپریل تک توسیع کر دی ہے۔
وزارت مذہبی امور کے ترجمان کے مطابق سرکاری عازمین حج اپنے بینکوں میں میڈیکل فارم 10 اپریل 2020 تک جمع کرا سکتے ہیں۔میڈیکل سرٹیفیکٹ جمع کرانے میں توسیع جاری حالات کے پیش نظر کی گئی ہے۔














