مزدوروں میں نقد امداد کی تقسیم کیلئے شفاف طریقہ وضع کرنے کی ہدایت کر دی

اسلام آباد(ویب ڈیسک،خبر ایجنسی) وزیراعظم کے مشیربرائے خزانہ ومحصولات ڈاکٹرعبدالحفیظ شیخ نے کہا ہے کہ یومیہ مزدوروں میں نقد امداد

کی تقسیم کیلئے شفاف طریقہ کار وضع کرنے کی ہدایت کی ہے تاکہان مزدوروں کوبلاکسی رکاوٹ امداد کی فراہمی ممکن ہوسکے، انہوں نے ایف بی آر کوبزنس کمیونٹی کے ری فنڈز سے متعلق ایشوز کوبرق رفتاری سے حل کرانے کی ہدایت بھی کی ہے۔
یہ بات انہوں نے کہا ویڈیو لنک کے ذریعہ بزنس کمیونٹی کے ساتھ اجلاس میں بات چیت کرتے ہوئے کہی۔ وزیراعظم کے مشیر برائے تجارت عبدالرزاق داؤد بھی اجلاس میں شریک تھے۔ بزنس کمیونٹی کے نمائندوں نے وزیراعظم کے مشیرکو تجارت اورتجارتی سرگرمیوں کی موجودہ صورتحال اورعالمی سطح پرکرونا کی وباء کی وجہ سے معیشت میں سست روی سے متعلق مسائل سے آگاہ کیا۔اجلاس میں بتایا گیا کہ موجودہ بحران کے دور میں چھوٹے اوردرمیانہ درجہ کے کاروبارسے منسلک یومیہ اجرت پرکام کرنے والے مزدوربری طرح متاثرہوئے ہیں۔
اجلاس میں وزیراعظم عمران خان کی طرف سے اعلان کردہ امدادی پیکج میں مزدوروں اورمحنت کشوں میں 200 ارب روپے کے کیش امداد کی تقسیم کیلئے قابل عمل طریقہ ہائے کارکا جائزہ بھی لیاگیا۔ اجلاس میں شریک بزنس کمیونٹی کے شرکاء نے حکومت کی معاونت سے اپنے یومیہ مزدوروں اورمحنت کشوں کے خیال اوردیکھ بھال کے عزم کااظہارکیا۔