
اسلام آباد (ویب ڈیسک)پاکستان میں کرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 2458ہوگئی جبکہ اموات 35 ہوگئی ہیں۔
سندھ میں ٹنڈو محمد خان میں ایک 66 سالہ شخص کرونا کے باعث انتقال کرگیا جس کے بعد صوبے میں اموات کی تعداد 10ہو گئی ہے ۔سندھ میں مریضون کی تعداد 743 ہے ۔پنجاب میں کرونا وائرس کےکیسز کے تعداد914 ہو گئی ہے۔
کے پی کے میں 276مریض ہیں،جبکہ بلوچستان میں مجموعی تعداد 169ہوگئی ہے ،گلگت میں 187اوراسلام آباد میں 162 ہوگئی ہے ۔سندھ میں اب تک 54 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں ۔





































