وزیراعظم نے ثابت کیا کہ ملک میں کوئی بھی مقدس گائے نہیں،ڈاکٹرفردوس عاشق

اسلام آباد(ویب ڈیسک،خبر ایجنسی)وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ

وزیراعظم نے ثابت کیا کہ ملک میں کوئی بھی مقدس گائے کی حیثیت نہیں رکھتا،،وزیراعظم نے شخصیات کی بجائے قومی مفاد کو مقدم رکھا،وزیراعظم شخصیات کی بجائے اداروں کو مضبوط بنانا چاہتے ہیں،5فیصد اشرافیہ نے 95فیصد عوام کے حقوق کو سلب کر رکھا ہے،وزیراعظم 95فیصد عوام کی آواز بنے ہیں
پیر کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے معاون خصوصی اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ وزیراعظم نے صوابدیدی اختیار استعمال کرکے کابینہ میں ردوبدل کیا،وزیراعظم اپنی ذمہ داریاں عوام کی امانت سمجھ کر نبھا رہے ہیں،وزیراعظم کورونا وبا سے نمٹنے کے اقدامات کا روزانہ جائزہ لیتے ہیں،ہم نے متحد قوم بن کر اس عالمی وبا کا مقابلہ کرنا ہے۔
ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ پاکستان کی سیاسی تاریخ میں خود احتسابی کی ایسی مثال نہیں ملتی،25اپریل کو چینی بحران سے متعلق کمیشن کے فرانزک رپورٹ کا انتظار ہے،وزیراعظم نے شفافیت کی راہ سیاسی مفاد کو بھی آڑے نہیں آنے دیا۔
انہوں نے کہا کہ عوام کی مشکلات کا خاتمہ حکومت کی اولین ترجیح ہے،وزیراعظم نے ملک سے کرپشن کے خاتمے کا وعدہ کیا ہے،وزیراعظم شخصیات کی بجائے اداروں کو مضبوط بنانا چاہتے ہیں،5فیصد اشرافیہ نے 95فیصد عوام کے حقوق کو سلب کر رکھا ہے،وزیراعظم 95فیصد عوام کی آواز بنے ہیں،پاکستان کی سیاسی تاریخ میں خود احتسابی کی ایسی مثال نہیں ملتی،حکومت کی پالیسیوں کا محور عوام کے مسائل کا ادراک ہے۔