اسٹیٹ بینک نے کاروباری طبقے کیلئے مراعات کا اعلان کیا ہے،وزیراعظم عمران خان

اسلام آباد (ویب ڈیسک ) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اسٹیٹ بنک نے کاروباری طبقے کیلئے مراعات کا اعلان کیا ہے۔مراعات کا مقصدلاک ڈاو ن

اورمتاثرین کی ضروریات پوری کرنے کے درمیان توازن ہے، احساس ہنگامی کیش پروگرام کا عمل جاری ہے، کاروباری طبقے کیلئے ٹیکس میں چھوٹ جیسے مراعاتی پیکج لا رہے ہیں، تعمیرات اور زرعی شعبے بھی کھولے جا رہے ہیں۔

کاروباری طبقے کیلئے مراعات کے اعلان سے کاروبار کو فروغ ملے گا، اسٹیٹ بنک کے اقدامات سے بیروزگاری پر قابو پانے میں مدد ملے گی۔ 

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ لاک ڈاﺅن کے ذریعے عوام کومحفوظ بنانے اور نادار شہریوں کی دیکھ بھال کے کام میں توازن کی حکمت عملی کے تحت سٹیٹ بنک نے آج کاروباری طبقے کیلئے مراعات کا اعلان کیاہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ احساس پروگرام کے تحت غریب طبقے کو ہنگامی صورتحال میں نقد رقوم کی تقسیم جا رہی ہیں جبکہ کاروباری طبقے کیلئے ٹیکس ری فنڈز کے ساتھ مراعات دی جا رہی ہیں اور تعمیرات اور زراعت کے شعبے کھولے جا رہے ہیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ کورونا وائرس سے پیدا ہونے والی صورتحال کے دوران کاروباری طبقے کے لئے سٹیٹ بینک کے اقدامات سے کاروبار کو فروغ دینے اور بڑے پیمانے پر بے روزگاری کو روکنے میں مدد ملے گی۔