چین سے این ڈی ایم اے کا سامان لے کر ایک اور جہاز اسلام آباد پہنچ گیا

اسلام آباد (ویب ڈیسک) نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل نے کہا ہے کہ پاکستان

نے کورونا وائرس کی تشخیص کے لیے 75 روز تک کی ٹیسٹنگ کی صلاحیت حاصل کر لی ہے۔ موجودہ ضرورت کے مطابق ٹیسٹنگ کٹس اور دیگر طبی سامان کی کوئی کمی نہیں، این ڈی ایم اے نے صوبوں کو اپنے طور پر سامان فراہم کیا ہے جبکہ درآمد کیا گیا مزید سامان بھی مہیا کیا جائے گا۔
یہ بات اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر چین سے پہنچنے والے طبی سامان کی وصولی کے بعد کیا۔ وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل بھی موجود تھیں۔ چیئرمین این ڈی ایم اے نے کہا کہ یہ تاثر درست نہیں کہ اب تک کئے گئے ٹیسٹ موجودہ ضرورت یا استعداد سے کم ہیں، اس وقت 3 ہزار سے 4 ہزار روزانہ صوبائی اقدامات کے تحت ٹیسٹ ہو رہے ہیں اور ان کی تعداد بڑھائی جا سکتی ہے جو صوبائی حکومتوں پر منحصر ہے۔ انہوں نے کہا پاکستان یومیہ 30 ہزار سے 40 ہزار ٹیسٹ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے اور ہم اس استعداد کو بڑھانے کے لیے کوشاں ہیں۔
چیئرمین این ڈی ایم اے نے کہا کہ کورونا وائرس کی تشخیص اور روک تھام کے حوالے سے درکارٹیسٹنگ کٹس اور دیگر سامان کی کوئی قلت نہیں ہے۔ این ڈی ایم اے نے اپنے طور پر پاک فوج کی مدد سے تمام صوبوں کو طبی سامان فراہم کیا ہے جبکہ صوبوں کو درآمد کئے گئے طبی آلات دیگر سامان بھی مہیا کیا جائے گا۔