
لاہور (ویب ڈیسک)مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ برادران سے اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی نے ملاقات کی ہے،ا س موقع
پر چودھری پرویزالٰہی نے خواجہ سعد رفیق اور خواجہ سلمان رفیق کو نیب کیس میں رہائی پر مبارکباد دی،کورونا سے بچاؤ اورتدارک کیلئے تمام جماعتوں کو اکٹھا کرنے پرخواجہ برادران نے پرویزالٰہی کو مبارکباد دی۔خواجہ برادران کی رہائش گاہ پر ہونیوالی ملاقات میں خواجہ برادران نے چودھری پرویزکو خوش آمدید کہا۔
اس چودھری پرویز الٰہی نے کہا کہ کورونا سے نمٹنے کیلئے سیاست ایک طرف رکھ کر بحیثیت قوم مل کر اس کا مقابلہ کرنا ہے،انسانیت تقاضا کرتی ہے کہ یکجہتی کا مظاہرہ کریں۔ خواجہ سعد رفیق کاکہناتھاکہ چودھری خاندان سے ہمارا پرانا تعلق ہے،ہمارے بزرگ، چودھری صاحبان،انکے بزرگوں کا آپس میں بڑا گہرا تعلق تھا،اس دیرینہ تعلق کو ہم آگے لے کر چلنا چاہتے ہیں۔خواجہ برادران نے سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین کی خیریت دریافت کی چودھری شجاعت حسین کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔





































