احساس ایمرجنسی کیش پروگرام کے تحت 8لاکھ15ہزار 548خاندانوں کو امداد مل گئی

اسلام آباد (ویب ڈیسک) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ48 گھنٹے میں

احساس ایمرجنسی کیش پروگرام کے تحت 8لاکھ15ہزار 548خاندانوں کو امداد ان کی دہلیز تک پہنچا دی گئی۔
اسلام آباد میں احساس ایمرجنسی کیش پروگرام کے لئے کیش پوائنٹ کے دورہ کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کر رہی تھیں۔ اڑھائی سے تین ہفتوں میں ملک بھر میں ایک کروڑ 20لاکھ خاندانوں میں 144ارب روپے پہنچانے کا ہدف مکمل کر لیا جائے گا، احساس کیش ایمرجنسی پروگرام حقوق العبار کی پاسداری کی روشن مثال ہے،۔
ڈاکتر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں احساس پروگرام کے ذریعہ مشکل کی اس گھڑی میں ریاست ماں کا روپ دھار کے عوام کے حقوق کا تحفظ ادا کررہی ہے، پاکستان کی تاریخ پر پہلی حکومت ہے جو ہیومین ریسورس(انسانی وسائل) پر خرچ کر رہی ہے، احساس ایمرجنسی کیشں پروگرام کے تحت کیش وصولی کے لئے اسلام آباد میں 27کیش پوائنٹ مقرر کی گئے ہیں، عوام سے اپیل ہے کہ جس شخص کے موبائل پر پیغام آئے وہ امداد وصول کرنے کے لئے کیش پوائنٹ پر جائے، وہ ہی لوگ جائیں، پیغامات کے بغیر ہجوم سے گریز کیا جائے۔
وزیراعظم کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ ریاست کا اولین فرض اور ترجیح ہے کہ وہ اپنی ذمہ داریاں نبھائے، احساس کیش ایمرجنسی پروگرام بھی ریاست کی اسی سوچ کی عکاس کا ایسا پروگرام ہے جو وزیراعظم کی ریاست کے احساس کے ساتھ جڑے وژن کا آئینہ دار ہے، اس پروگرام میں وزیراعظم کے پسے ہوئے محنت کشوں،مزدوروں اور مستحقین کے ساتھ گہرے رشتہ کی جھلک نظر آتی ہے، نئے پاکستان کی بنیاد احساس پر رکھی گئی ہے۔