
اسلام آباد (ویب ڈیسک) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ہزاروں پاکستانی تاحال وطن واپسی کے منتظر ہیں۔ بیرون ممالک
سے پاکستانیوں کو واپس لانے کیلئے متفقہ طور پر واضح ایس او پی اور پروٹوکول مرتب کر لئے۔
وزارت خارجہ میں سمندر پار وطن واپسی کے منتظر پاکستانیوں کی جلد واپسی کے عمل کا جائزہ لینے کیلئے خصوصی اجلاس کی صدارت کر رہے تھے۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہم نے بیرونی ممالک سے پاکستانیوں کو واپس لانے کیلئے متفقہ طور پر واضح ایس او پی اور پروٹوکول مرتب کیے۔ اب تک ہم 9 خصوصی پروازوں کے ذریعے بیرون ملک مقیم 1600 سے زائد پاکستانیوں کو وطن واپس لا چکے ہیں،تاہم ہزاروں پاکستانی اب بھی وطن واپسی کے منتظر ہیں۔ہمیں وطن واپسی کے منتظر بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی تکالیف کا مکمل احساس ہے اور میں نے تمام پاکستانی سفارتخانوں کو اپنے پاکستانی بھائیوں کا خصوصی خیال رکھنے کی ہدایات دی ہیں۔
شاہ محمود قریشی نے کہا کہ کینیا، تنزانیہ، سوڈان اور جہاں جہاں بھی ہمارے تبلیغی جماعت کے لوگ موجود ہیں ہمارے ایمبیسڈرز ان کے ساتھ مکمل رابطے میں ہیں۔زائرین کی جلد وطن واپسی کیلئے بھی لائحہ عمل طے کیا جا رہا ہے۔





































