
اسلام آباد(ویب ڈیسک) وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کورونا وائر س دنیا بھر میں پھیل گیا ہے۔لوگ ایک طرف کورونادوسری طرف
بھوک سے مر رہے ہیں۔ پاکستان کے پاس وسائل نہیں ہیں۔عالمی برادری صورتحال سے نکلنے کیلئے لائحہ عمل تشکیل دے۔
یہ بات وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے ایک ویڈیو پیغام میں کہی۔ان کاکہنا تھا کہ کورونا کے سبب ترقی بذیر ممالک کو بھوک کے مسائل کا سامنا ہے اور انہیں ان مسائل سے نمٹنا ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ ترقی پذیر ممالک کی وبا سے دہری مشکلات کا شکار ہو گئے ہیں۔عالمی طاقتوں سے اپیل کی کہ ترقی پذیر ملکوں میں قرضوں میں ریلیف فراہم کریں۔
وزیر اعظم نے کہا کہ ترقی پذیر ہونے کی وجہ سے ہم پاکستان کے عوام کو 8ارب ڈالر کا پیکیج دے پائے ہیں،جاپان کی حکومت نے اپنے عوام کیلئے ایک ٹریلین امداد دی ہے۔پاکستان کے پاس وسائل کی کمی ہے۔
وزیر اعظم نے عالمی طاقتوں سے اپیل کی کہ وہ کرونا کے باعث بھوک کی پیدا ہوئی صورتحال میں ترقی پذیر ملکوں کو ریلیف دیں۔














