حکومت کی طرف سے دفاتر کھولنے کی کوئی ہدایات موصول نہیں ہوئیں:نادرا

اسلام آباد (ویب ڈیسک) نیشنل ڈیٹابیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی(نادرا) کے ترجمان نے کہا ہے کہ حکومت کی طرف سے

نادرا دفاتر کھولنے کی کوئی ہدایات موصول نہیں ہوئیں۔ جاری بیان میں ترجمان نے بتایا کہ حکومت کی طرف سے جو ہدایات ملیں گی ان پر عملدرآمد کیا جائے گا 
نادرا دفاتر کھولنے کی صورت میں تمام ضروری احتیاطی تدابیر اختیار کی جائیں گی اور اس بارے میں عوام کو میڈیا کے توسط سے آگاہی دی جائے گی۔ ترجمان نے عوام سے درخواست کی کہ رمضان المبارک میں زحمت سے بچنے کے لیے نادرا دفاتر کھولنے کے حوالے سے حکومت کی ہدایات ملنے کے بعد ہی نادرا دفاتر آئیں۔