
اسلام آباد(ویب ڈیسک)وزیراعظم عمران خان سے وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز اور معاون خصوصی عاصم سلیم باجوہ
نے عہدے سنبھالنے کے بعد انتہائی اہم ملاقات کی ہے۔
وزیراعظم نے دونوں رہنماؤں کو اپنے اپنے عہدے سنبھالنے پر مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ ملاقات میں کورونا وائرس کی صورتحال اور مختلف امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔دوسری جانب وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے شبلی فراز کو وفاقی وزیر اطلاعات اور عاصم سلیم باجوہ کو معاون خصوصی بننے پر مبارکباد دی ہے۔
شاہ محمود قریشی نے اپنے بیان میں کہا کہ وزارت اطلاعات میں نئی ٹیم کی آمد سے حکومتی بیانیہ موثر انداز میں آگے بڑھانے میں مدد ملے گی۔ وزیر خارجہ کی کی طرف سے نئی ٹیم کیلئے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا گیا۔














