ہندوستان خطرناک کھیل رہا ہے،عالمی برادری منافرت پر مبنی رویے کی سرزنش کرے

اسلام آباد (ویب ڈیسک) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ہندوستان ایک خطرناک کھیل رہا ہے۔ عالمی

برادری کو ہندوستان کے منافرت پر مبنی رویہ کی سرزنش کرنی چاہئے۔
بھارت کی جانب سے لائن آف کنٹرول کی مسلسل خلاف ورزیوں کے حوالہ سے ایک بیان میں وزیر خارجہ نے کہا کہ ایک طرف دنیا کورونا جیسی عالمی وباء کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے نبرد آزما ہے تو دوسری طرف بھارت کی جانب سے لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزیوں کا سلسلہ مسلسل جاری ہے۔
انہوں نے کہا کہ میں نے اس حوالہ سے صدر سلامتی کونسل کو خط بھی لکھا ہے اور پاکستان کی طرف سے تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ میری برطانوی ہائی کمشنر سے ملاقات ہوئی، ان سے بھی میں نے درخواست کی کہ برطانیہ پی 5 کا اہم رکن ہونے کے ناطے ہندوستان کے غیر ذمہ دارانہ رویے کا نوٹس لے۔