
اسلام آباد/کراچی /پشاور/ کوئٹہ ( ویب ڈیسک ) پاکستان بھر میں کروناوائرس سے مزید نئے کیس سامنے آگئے،جبکہ
اموات کی تعداد 361 ہوگئی ہے،نئے کیسز سے متاثرہ افراد کی تعداد 16473 تک پہنچ گئی۔24 گھنٹوں کے دوران 18 اموات رپورٹ کی گئی ہیں۔
سندھ میں کوروناوائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد پانچ ہزار695 مریض سامنےآئے ہیں جب کہ اموات کی تعداد 92 پو چکی ہے ۔
پنجاب میں سب سے زیادہ کیسز پانچ ہزار 827 ہیں جبکہ اموات 100 تک پہنچ چکی ہیں ۔ادھر خیربختونخوا میں رجسٹرڈ کیسز کی تعداد دو ہزار 313 اوراموات 122 ہو گئی ہیں ۔
بلوچستان میں کورونا کیسز کی تعداد 978 جب کہ 14 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں ۔اسلام آباد میں مریضوں کی تعداد 296 جبکہ انتقال کر جانے والے افراد کی تعداد 4 ہے ۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق گلگت میں 330 مریض ہیں وہاں تین افراد جاں بحق ہو چکے ہیں جبکہ آزادکشمیر میں اموات نہیں ہوئیں ،وہاں رجسٹرڈ مریضوں کی تعداد66 ہے ۔





































