نیب نیازی گٹھ جوڑ نے حمزہ شہباز کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنارکھا ہے:مریم اورنگزیب

لاہور(ویب ڈیسک) مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ نیب نیازی گٹھ جوڑ نے 11ماہ سے بے گناہ حمزہ

شہباز کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنارکھا ہے۔ایک بیان میں مریم اورنگزیب نے وفاقی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ نیب نیازی گٹھ جوڑ کے باعث بے گناہ حمزہ شہباز گیارہ ماہ سے جیل میں ہیں،ان پر کرپشن کا کوئی ثبوت نہیں اور نہ ہی کوئی ریفرنس ہے۔
انہوں نے کہا کہ نے کہا کہ نیب نیازی گٹھ جوڑ حمزہ شہباز کے خلاف ایک بھی جھوٹا الزام ثابت نہ کر سکا،بے بنیاد اورجھوٹے الزامات پرحمزہ شہباز انکوائری کے لئے حراست میں ہیں عوام کا آٹا چینی چور ی کرنے والوں کو انکوائری رپورٹ آنے کے بعد بھی کوئی پوچھنے والا نہیں۔
نیب نیازی گٹھ جوڑ عوام کو ایک سو دس ارب کی چینی مہنگی بیچنے والوں کو گرفتار نہیں کرتا،یہی نیب نیازی گٹھ جوڑ ڈیڑھ سو ارب کے پشاور میٹرو کے کھڈے کھودنے والوں کو گرفتار نہیں کرتا۔