
کراچی (ویب ڈیسک) سندھ میں کاروبار آج سے شروع ہو گا۔وزیر اعلیٰ سندھ نے اجازت دے دی ہے۔شاپنگ سینٹرز اور مالزبند رہیں گے۔سیاسی
ومذہبی جلسے جلوس پر بھی پابندی ہوگی۔
وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے تاجروں سے ملاقات کے بعد میڈیابریفنگ میں کہا کہ کاروبار صبح 6سے شام 5بجے تک کھلے گا۔شاپنگ سینٹرز اور مالز بند رہیں گے،مذہبی وسیاسی اجتماعا ت پر پابندی ہوگی اور پارکس،شادی ہال،تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔
انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت نے رات کو کاروبار کھولنے کا کہا تھا ہم نے اس پر اعتراض کیا تھا۔ہم نے ایئر پورٹ اور پبلک ٹرانسپورٹ کھولنے پر بھی اعتراض کیا تھا۔وفاق نے لاک ڈاؤن سے سندھ کو پہنچنے والے نفع کو بھی تسلیم کیا ہے۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ عوام کی صحت کا تحفظ ہماری اولین ذمہ داری ہے۔














