عبادات اور عزاداری اپنے گھروں میں کی جائے، بلاول بھٹو کی اپیل

اسلام آباد (ویب ڈیسک) چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے یوم شہادت حضرت علی ؓ کے موقع پر ویڈیو پیغام میں اپیل کی ہے کہ عبادات اور

عزاداری اپنے گھروں میں کریں۔
آج جمعہ مبارک اور یوم علیؓ بھی ہے۔ کورونا کی خطرناک وبا کی وجہ سے آپ اپنا تحفظ کریں، اپنے بچوں کا تحفظ کریں اپنے بزرگوں کا تحفظ کریں۔ اپنی عبادات اور عزاداری اپنے گھروں میں کریں۔
بلاول بھٹو زرداری نے مزید کہا کہ ہمارے فرنٹ لائن ورکر، ہمارے ڈاکٹر،ہماری نرسز،ہمارے پیرا میڈیکل اسٹاف جو اس وقت دن رات محنت کر رہے ہیں،اپنی صحت اور زندگی خطرے میں ڈال رہے ہیں تاکہ وہ آپ کا اور ہم سب کا تحفظ کر سکیں، ہم ان پر اتنا ہی بوجھ ڈالنا چاھتے ہیں جتنا وہ اٹھا سکیں۔