
راولپنڈی (ویب ڈیسک) وزیرریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ٹرین آپریشن کی جزوی بحالی پر تمام صوبوں کا شکر گزار ہوں 31مئی تک 20ٹرینیں
چلا دی جائیں گی آن لائن ٹکٹنگ میں خامیاں دور کر رہے ہیں جب تک عمران خان بزدار کے ساتھ کسی کارکردگی کی ضرورت نہیں شہباز شریف کا نام ای سی ایل میں آرہا ہے آئی پی پی کے لئے کمیٹی بن گئی ہے چینی اور آٹے والے سب عوام کے سامنے بے نقاب ہوں گے۔
ٹرین آپریشن کی بحالی کے موقع پر راولپنڈی ریلوے اسٹیشن پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ مسافروں کو ٹرین میں سماجی فاصلے کے ساتھ بٹھایا گیا آپریشن جزوی طور پر بحال ہونے پرتمام صوبوں کا شکرگزار ہوں۔آن لائن ٹکٹ میں خامیاں ہیں،جسے دور کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ ملتان، سکھر، کراچی، کوئٹہ، پشاور اور راولپنڈی سے ٹرینیں چلیں ہیں پوری کوشش ہے ایس او پیزپر عمل درآمد یقینی بنایا جائے پوری دنیا میں 70فیصد مسافروں کے ساتھ فاصلہ رکھا گیا ہے ہم نے 60فیصد کا فاصلہ رکھا ہے سندھ حکومت نے کوئی اعتراض نہیں کیا صرف ٹی وی پر اعتراض کیاخسارہ تو ہوگا،مگر ریلوے عوام کی ہے ان کی خدمت کرنی ہے۔














