طیارہ حادثہ میں جاں بحق افراد کی معلومات کی فراہمی کیلئے ٹیلی فون نمبرز جاری

اسلام آباد  (ویب ڈیسک) حکومت نے کراچی میں طیارہ حادثہ میں جاں بحق ہونے والے افراد کے سوگوار خاندانوں کو معلومات کی فراہمی کے لیے

ٹیلی فون نمبرز جاری کر دیے ہیں۔ جمعہ کو پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ (پی آئی ڈی) کی طرف سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق تمام سوگوار خاندان کے افراد پی آئی اے، سول ایوی ایشن اتھارٹی اور کمشنر کراچی کے فون نمبرز 021-99242284، 021-99043766 اور 021-99043833، ایئرپورٹ ہوٹلز 0311-8202494، 0334-3795309 اور 0332-2226283، کریش سائٹ 0300-2801833 اور 0322-2380234 پر رابطہ کر سکتے ہیں۔