
اسلام آباد (ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے کراچی میں پی آئی اے طیارہ کے المناک حادثہ اور قیمتی جانی نقصان پر تعزیت کرنے والے تمام
عالمی رہنماؤں کا شکریہ ادا کیا ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک بیان میں وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کے عوام دکھ کی اس گھڑی میں عالمی رہنماؤں کی حمایت اور اظہار یکجہتی کی بے حد قدر کرتے ہیں اور ان کے جذبات پر ان کے مشکور ہیں۔














