
کراچی (ویب ڈیسک) کراچی میں گر کرتبا ہ ہونے والے طیارے میں سوار 92افراد جاں بحق ہو گئے۔پی آئی اے کا طیارہ جناح ٹر مینل سے چند کلو
میٹر دور ماڈل کالونی کے قریب آبادی پر گرا۔حادثے کی تحقیقات کیلئے 4رکنی کمیٹی قائم کردی گئی۔
پی آئی اے کی پروزاز پی کے8303کو دوپہر دو بجکر 40منٹ پر لینڈ جناح ٹرمینل پر لینڈ کرنا تھا اور وہ لینڈنگ کیلئے مکمل طورپر تیار تھا کہ اچانک طیارہ جناح ٹرمینل سے چند کلو میٹر کے فاصلے پر ملیرماڈل کالونی کے قریب جناح گارڈن کی آبادی پر گر کر تبا ہ ہوگیا۔
بتایا جاتا ہے کہ بدقسمت جہاز میں 91مسافروں اور عملے کے سات ارکان سمیت98افراد سوار تھے اور طیارہ لاہور سے کراچی آیا تھا۔ ادھر جناح اسپتال میں ایمر جنسی نافذ کر دی گئی،ابتدائی تحقیقات کے مطابق حادثہ انجن فیل ہونے کی وجہ سے پیش آیا،
طیارے حادثے پر وزیر اعظم عمران خان اورآرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے افسوس کا اظہار کیا ہے۔سانحہ کی تحقیقات کیلئے 4رکنی کمیٹی قائم کر دی گئی۔





































