
کراچی،لاہورر(رنگ نو ڈاٹ کام)ملک بھر میں غم اورر سوگ میں ڈوبی عید منائی جارہی ہے۔ کورونا وائرس کے باعث ملک میں جاری اموات،لاک
ڈاؤن،کراچی میں ہونے والے پی آئی اے کے طیارے کی تباہی سے ہونے والی شہادتوں اورچاند پروزیر سائنس فواد چوہدری کے جھگڑے نے ملک بھر میں سوگ کی کیفیت طاری کردی ہے۔
لاہور،کراچی،ملتان،کوئٹہ اور پشاور سمیت ملک کے مختلف شہروں سے موصول اطلاعات کے مطابق لوگو ں کا کہنا ہے کہ عید پر سوگ اور غم کی سی کیفیت ہے اور پہلے جیسی بات نہیں ہے۔چاند پر جھگڑے نے رہی سہی کسر پوری کردی،ایسا نہیں ہونا چاہیے۔
پنجاب ملتان کے شہری محمد طلحہٰ کا کہنا تھا کہ کورونا،لاک ڈاؤن اور کراچی طیارہ سانحہ نے عید کے رنگ پھیکے کردیئے ہیں،کراچی کے شہری اور نگزیب نے کہا کہ غریب آدمی مشکل صورتحال کا شکارہے۔ملک میں عجیب سے صورتحال ہے عیدمیں کوئی مزہ نہیں آرہا۔
پشاورکے شہری محمد یوسف نے کہا کہ کورونا کے باعث سخت حالات کا سامنا ہے۔عید کیا منائیں،ہمارے دل کو کوئی خوشی نہیں۔ہرطرف عجیب سی بے یقینی ہے،کو ئٹہ کے شہری عبد الرؤف نے کہا کہ سوشل ڈیسٹنسنگ کا کہا جا رہا ہے،لوگ اس بار گھروں سے نہیں نکل رہے،عجیب سا خوف طاری ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم دعاگو ہیں کہ اللہ دنیا کومسائل سے نجات عطا فرمائے اورپاکستان کو امن وسلامتی سے آراستہ کرے۔
یاد رہے کہ ملک بھر میں لاک ڈاؤن کے باعث تفریحی مقامات،پارکس،کھانے پینے کے مراکز بند ہیں اورلوگوں کی سرگرمیاں محدود ہو چکی ہیں۔طویل لاک ڈاؤن کے باعث لوگ لوگوں کے معاشی حالات بھی بری طرح متاثر ہیں ۔














