
اسلام آباد(ویب ڈیسک )سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ امریکی خاتون سنتھیارچی کے الزامات کو اہمیت نہیں دیتا،ہرجانہ کیلئے
نوٹس بھجوا دیا ہے اس سے وصول ہونے والی ہرجانہ کی رقم کو ایدھی سنٹر میں جمع کرائیں گے۔
سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے احتیاسب عدالت پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ آج عدالت میں پیش ہوا اور عدالت نے مجھے حاضری سے استثنیٰ دے دی ہے،عدالت نے جب تک دیگر ملزمان عدالت میں پیش نہیں ہوتے اس وقت تک حاضری سے استثنی دے دیا ہے۔
یک سوال کے جواب میں سابق وزیر اعظم کے وکیل نے کہاکہ سنتھیا رچی کو یوسف رضاگیلانی کی بی ہاف پر ہرجانہ کا نوٹس بھیجا ہے، ہرجانہ کی رقم کو ایدھی سنٹر میں جمع کروائے جائیں گے،یوسف رضا گیلانی نے کہاکہ یہ جو کیس ہے 9 سال پہلے کا کیس ہے،ان کہ جانب سے اب کیس بنایا گیا ہے،ہم نے لیگل نوٹس بھیجا ہے،انشاء اللہ کامیاب ہوں گے۔














