
اسلام آباد (ویب ڈیسک)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ بھارت کے کسی بھی پڑوسی کے نئی دہلی کیساتھ اچھے
تعلقات نہیں،روئیے کا انجام خطے میں قیام امن کے لئے بہتر نہیں ہوگا، خطے کو بالخصوص وباء کے دنوں میں غیرمستحکم کرنے کیلئے ہندوتوا کے پھیلاؤ کی قطعاً اجازت نہیں دی جاسکتی۔
ٹوئٹر پر اپنے بیان میں بلاول بھٹو زر داری نے کہاکہ مودی کی کشمیر سمیت جنوبی ایشیا میں جارحانہ پالیسی نے چین اور انڈیا کو آمنے سامنے لاکھڑا کیا، بھارت کے کسی بھی پڑوسی کے نئی دہلی کے ساتھ اچھے تعلقات نہیں ہیں، بھارت کے اس روئیے کا انجام خطے میں قیام امن کے لئے بہتر نہیں ہوگا۔چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ خطے کو بالخصوص وباء کے دنوں میں غیرمستحکم کرنے کیلئے ہندوتوا کے پھیلاؤ کی قطعاً اجازت نہیں دی جاسکتی۔














