
کراچی (ویب ڈیسک ) سابق امیر جماعت اسلامی پاکستان سید منور حسن کراچی میں انتقال کرگئے (اناللہ واناالہ راجعون ) وہ مقامی اسپتال میں
زیرعلاج اور وینٹی لیٹر پر تھے ۔سید منور حسن گزشتہ کچھ عرصے سے علیل تھے ۔
سید منور حسن ا گست 1944 ءمیں دہلی میں پیدا ہوئے۔آپ کا تعلق تقسیم برصغیر سے پہلے کے شرفائے دہلی سے ہے۔ سید منور حسن کے خاندان نے قیام پاکستان کے بعد کراچی کو اپنا مسکن بنایا ،
نہوں نے 1963 ئمیں جامعہ کراچی سے سوشیالوجی میں ایم اے کیا۔ پھر1966 میں جاموہ کراچی ہی سے اسلامیات میں ایم اے کیا۔ زمانہ طالب علمی میں ہی منور حسن اپنی برجستگی اور شستہ تقارہر میں مشہو ہوگئے ۔کالج میگزین کے ایڈیٹر بھی رہے۔ آپ بیڈ منٹن کے ایک اچھے کھلاڑی بھی رہے۔آپ جماعت اسلامی پاکستان کے چوتھے امیر رہے ۔ سید منور حسن آج کراچی کے مقامی اسپتال میں انتقال کر گئے ۔














