کشمیری بچے کی تصویر انسانی حقوق پر یقین رکھنے والوں کو یاد رہے گی،پاکستان

اسلام آباد (ویب ڈیسک)پاکستان نے دو ٹوک الفاظ میں کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں ظلم و ستم اور خطے میں عدم استحکام کی بھارتی

کارروائیوں پر خاموش نہیں رہ سکتے،3 سالہ ننے بچے کے سامنے ان کے نانا فائرنگ ظلم و بربریت کی انتہاہے،بھارت کی جانب سے غیر متعلقہ افراد کو ڈومیسائل جاری کرنے کا اقدام اقوام متحدہ کی قرار دادوں کی خلاف ورزی ہے،بھارت کی اس مذموم کوشش کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے،افغانستان میں قیام امن ترقی و استحکام کیلئے پاکستان اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔
امید ہے طالبان اور افغان حکومت کے درمیان دیگر قیدیوں کی رہائی کے معاملات جلد مکمل ہو جائیں گے۔جمعرات کے روز ترجمان دفتر خارجہ عائشہ فاروق نے ہفتہ وار پریس بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارت غیر متعلقہ افراد کو ڈومیسائل جاری کررہا ہے جس کا صرف ایک ہی مقصد ہے کہ مقبوضہ کشمیر کی اکثریت کو اقلیت میں بدلا جائے،
انہوں نے کہا ہے کہ کشمیری بچے کی دل دہلا دینے والی تصویر انسانی حقوق پر یقین رکھنے والوں کو یاد رہے گی، بھارتی جھوٹی خبریں اور پراپیگنڈہ حقیقت نہیں بدل سکتے، کشمیری عوام اور پاکستان نے مقبوضہ کشمیر میں نئے بھارتی ڈومیسائل کو مسترد کر دیا ہے۔مقبوضہ کشمیر کے معصوم لوگوں پربھارتی مظالم جاری ہیں، مقبوضہ وادی میں بھارتی مظالم کے سلسلے کو آج 332 دن ہوچکے ہیں اور ان مظالم کی ایک جھلک گزشتہ روز دنیا نے دیکھی ہے۔