کوشش ہے وبا کا پھیلا ؤروکنے کے ساتھ روزگا ر چلتا رہے، اسد عمر

اسلام آباد (ویب ڈیسک)وفاقی وزیر ترقی ومنصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ کورونا وبا میں ڈاکٹرز کے مشورے اور احتیاطی تدابیر پر عمل درآمد

مشکل کام نہیں ہے، ایس او پیز پر عمل ہوگا تو کاروبار بھی چلے گا اور لوگ بھی صحت مند رہیں گے،چھوٹی چھوٹی باتوں کا خیال رکھیں کیونکہ ایس او پیز پر عمل نہ ہوا تو حالات بگڑ بھی سکتے ہیں، مشکل وقت میں تمام پاکستانی ایک ہوجاتے ہیں، احتیاطی تدابیرپرعمل کرناکوئی مشکل کام نہیں۔
اسلام آباد میں چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل کے ہمراہ این آئی ایچ میں نو تعمیر آئیسولیشن اینڈ اسپیشل ٹریٹمنٹ سینٹر کے دورے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کورونا سے متعلق صورتحال میں بتدریج بہتری آرہی ہے، اسلام آباد میں 40 دن میں آئیسولیشن ہسپتا ل مکمل کیا گیا، ہماری تیاریاں مکمل ہیں، اگلے ہفتے وزیراعظم آئیسو لیشن ہسپتا ل کا افتتاح کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ اس ہسپتا ل میں آکسیجن اور وینٹی لیٹرز سمیت تمام سہولیات کا اضافہ کیا گیا ہے جبکہ یہاں 250 بیڈ بھی موجود ہیں۔انہوں نے کہاکہ کورونا پر قابو پانے کیلئے اقدامات کر رہے ہیں،ملک میں صحت کی سہولیات میں اضافہ ہورہاہے۔