مائنس کی بات ہوئی تو مائنس ون نہیں بلکہ مائنس تھری ہوگا،شیخ رشید احمد

لاہور (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ہم آخری چوائس ہیں اور نہ مائنس ون ہیں، اگر مائنس کی بات ہوئی تو مائنس

ون نہیں بلکہ مائنس تھری ہوگا۔پی ٹی آئی کے لوگ اپنے گندھے کپڑے ٹی وی پر نہ دھوئیں،اپوزیشن وہ کام نہیں کر رہی جو بعض وزراء کر رہے ہیں، (ق) لیگ والے نواز لیگ کی طرف نہیں جارہے۔
وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے ریلوے ہیڈ کوارٹرز آفس لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ پیٹرول کی قیمت بڑھانے میں بڑی سازش ہوئی،ریلوے میں مختلف سامان کی خریداری میں کمیشن کھانے کے کیسز ری اوپن کرنے کیلئے نیب کو لکھنے جارہا ہوں،پاکستان کی فوج عظیم فوج ہے اور اصل میں ملک کی ریڑھ کی ہڈی ہے۔ ایم ایل ون کا کریڈٹ بھی جنر ل قمر جاوید باجوہ کو دیتا ہوں، شیخوپورہ میں ٹرین حادثہ وین ڈرائیور کی غفلت کی وجہ سے پیش آیا، نقصان کے باوجود 60فیصد گنجائش کے ساتھ مسافر ٹرینیں چلا رہے ہیں۔
انہو ں نے کہا کہ ریلوے کے کرایوں میں اضافہ نہیں کیا جارہا،اس حوالے سے تمام تجاویز مسترد کی جاتی ہیں۔ کسی ریلوے ملازم کو نوکری سے نہیں نکالا جائے گا۔ ریلوے سسٹم پر عارضی معطل کی گئی تمام رعائتیں بحال کی جاتی ہیں۔ پاکستان ریلوے کے لئے یہ سال ترقی اور انقلاب کا سال ہے،اسی لئے آج ایم ایل ون حقیقت بن چکا ہے۔ ٹرینوں کی تعداد میں کوئی تبدیلی نہیں کر رہے ایم ایل ٹو کے لوگوں کو سہولت دینے کے لئے ایم ایل ون کی ایک ٹرین کو ایم ایل ٹو پر چلانے جا رہے ہیں۔
شیخ رشید نے کہا کہ صحت یابی کیلئے دعاؤں پر قوم کو شکرگزار ہوں،وزیر اعظم عمران خان اور آرمی چیف جنر ل قمر باجوہ کابھی مشکور ہوں۔ مجھ پر کئی خود کش حملے ہوئے لیکن میں کہوں گا کہ خدا کسی دشمن کو بھی یہ بیماری نہ لگائے، دعاہے کہ خدا کی ذات شہباز شریف کوبھی صحت یابی دے۔