
اسلام آبا د(ویب ڈیسک)وزیر اطلاعات و نشریات شبلی فراز نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی سمارٹ لاک ڈاؤن کی حکمت عملی آج پوری دنیا اختیار کر رہی ہے،
کورونا سے صحت یابی کی شرح تسلی بخش ہے،ہفتہ کے روز وزیر اطلاعا ت و نشریات شبلی فراز نے پولی کلینک کا دورہ کیا اور لیڈی ہیلتھ ورکرز کو گلدستے پیش کئے اور انہیں زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا۔
ڈاکٹرز اور طبی عملے میں ماسکس اور سینیٹائزر بھی تقسیم کئے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اطلاعات و نشریات شبلی فراز نے کہا کہ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ 100 دن این سی او سی نے کورونا وباء سے متعلق دن رات کام کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ این سی او سی نے جس طرح صورتحال میں کام کیا وہ قابل تعریف ہے، ڈیڑھ کروڑ خاندانوں میں کیش ریلیف کے تحت پیسے تقسیم کیے گئے ہیں۔کورونا وائرس سے متعلق حالات قابو میں ہیں لیکن ابھی خطرہ ٹلا نہیں، اگر عوام ایس او پیز پر سختی سے عمل کریں تو ہسپتالوں میں رش مزید کم ہوجائے گا۔جب کورونا وبا آئی تو صرف دو لیبارٹریز تھیں اب 129 ہو گئی ہیں،اگر ہم حکومت کی ہدایات پر عمل کریں تو ہسپتال ویران اور کھیلوں کے میدان آباد ہونگے،سیاسی پوائنٹ سکورنگ نہیں حکومت نے وبا کو کنٹرول کرنے میں کامیاب رہی۔














