سندھ حکومت نے بجلی مہنگی کرنے کے ای سی سی کے فیصلے کو مسترد کردیا

کراچی(ویب ڈیسک) سندھ حکومت نے اقتصادی رابطہ کمیٹی کی جانب سے کے الیکٹرک صارفین کے لیے بجلی 2 روپے 89 پیسے مہنگی

کرنے کے فیصلہ کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ اقتصادی رابطہ کمیٹی کا بجلی مہنگی کرنے کا فیصلہ سندھ دشمنی کے مترادف ہے۔
صوبائی وزیر اسماعیل راہو نے مزید اپنے بیان میں کہا کہ سندھ حکومت کو اعتماد میں لیے بنا وفاق نے بجلی کیسے مہنگی کی ایسے فیصلے کو مسترد کرتے ہیں۔کے الیکٹرک کا عوام کے ساتھ ظلم کا وفاق نے نوٹس لینے کی بجائے بجلی مہنگی کردی۔
وفاقی حکومت ہر ماہ سندھ کے عوام پر مہنگائی اور ان کو لوٹنے کا بم گراتی ہے۔ اسماعیل راہو نے کہا کہ کراچی میں بجلی ہوتی ہی نہیں تو تین روپے بجلی مہنگی کیوں کی گئی۔ چوبیس گھنٹوں میں دس گھنٹے تو لوڈ شیڈنگ ہوتی ہے۔ وفاقی حکومت نے کے الیکٹرک کے صارفین کے لیے بجلی مہنگی کرنے کا فیصلہ واپس نہ لیا تواحتجاج کریں گے، یہ حکومت اور کوئی نہیں بلکہ آئی ایم ایف چلارہی ہے۔
صوبائی وزیرنے کہا کہ ریاست مدینہ بنانے کے دعوے کرنے والوں نے دین کے نام پر جھوٹ بولا ہے،عوام پر ظلم کرنے والی حکومت زیادہ دن نہیں چل سکتی،کراچی کے عوام سے بجلی کی لمبی لوڈشیڈنگ کہ باوجود بھی بھاری بل وصول کیے جارہے ہیں۔

مقبوضہ کشمیر، بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں کولگام میں دو کشمیری نوجوانوں کو شہید