حکومت عوا م کی توقعات پرپورا اترنے میں ناکام ہوچکی ہے،سید صلا ح الدین اختر

کراچی (رنگ نو ڈاٹ کام)کنزیو مر موومنٹ سندھ کے صدر سید صلا ح الدین اختر نے کہا ہے کہ تبدیلی کے نام پر آنے والی حکومت 

 عوا م توقعات پرپورا اترنے میں ناکام ہوگئی ہے۔مہنگائی کے باعث غریب کی زندگی اجیرن ہوگئی ہے۔
یہ بات انہوں نے”رنگ نو ڈاٹ کام“ سے خصوصی بات چیت میں کہی۔سید صلاح الدین نے کہ ملک میں تمام اشیا کی قیمتیں آسمان سے باتیں کر رہی ہیں۔پیٹرول مہنگا کردیا گیا ہے۔کراچی کیلئے فی یونٹ ڈھائی روپے تک بجلی مہنگی کر دی گئی ہے۔عام استعمال کی تمام چیزیں بھی مہنگی ہوچکی ہیں اورصارفین کی قوت خرید جواب دے گئی ہے۔
انہوں نے کہا ستم یہ ہے کہ کراچی سمیت سندھ بھر میں بارہ سے 16گھنٹے کی لوڈشیڈنگ ہورہی ہے،عوام تنگ آچکے ہیں،اوور بلنگ کی جار ہی ہے،مگر انہیں کوئی بھی پوچھنے والا نہیں۔
انہوں نے کہا کہ اوور بلنگ کی مد میں کے الیکٹرک معصوم شہریوں سے ماہانہ کروڑوں روپے لوٹ رہی ہے،عوام کو اس سے نجات دلانے والا کوئی نہیں۔
سید صلاح الدین اخترنے کہا کہ کنزیومر موومنٹ جلد اس سلسلے میں تحریک چلانے کیلئے منصوبہ بندی کریں گے۔انہوں نے کہا کہ عوام کو ریلیف ملنا چاہیے،حکومت مزید عوام کا امتحان نہ لے۔