کراچی ( رنگ نو ڈاٹ کام ) کراچی کے مختلف علاقوں میں ہوآؤں کے ساتھ تیز بارش ،شدید گر می کا زور ٹوٹ گیا ۔محکمہ موسمیات نے آج پیر
سے مون سون بارشوں کا سسٹم سندھ میں داخل ہونے اورہواؤں کے ساتھ تیز بارشیں شروع ہونے کا امکان ظاہر کیا تھا ۔
کراچی میں پیر کو ماڈل کالونی ،شاہراہ فیصل ،کورنگی،صدر ملیر سمیت شہر کے مختلف علاقوں میں تیز بارش ہوئی جس سے موسم خوش گوار ہوگیا ۔دن کے وقت درجہ حرارت 45ڈگری سینٹی گریڈ ریکار ڈکیا گیا جبکہ ہوا میں نمی 45فیصد ریکار ڈ کی گئی ۔محکمہ موسمیات کے مطابق مون سون بارشوں کاسسٹم سندھ میں داخل ہوگیا ہے، جبکہ ہوائیں 145کلو میٹر فی گھنٹی کی رفتار سے چل رہی ہیں ۔ادھر شدید بارشوں کے بعد نشیبی علاقے زیر آب آگئے ہیں اورنالوں کی صفائی نہ ہونے کے باعث گھروں میں پانی داخؒل ہو گیا ہے ۔