
کراچی (ویب ڈیسک )محکمہ موسمیات نے آج سے پیر تک ملک بھر میں بارشوں کے نئے سلسلے کی پیشگوئی کی ہے
محکمہ موسمیات کے مطابق بارشیں برسانے والا سسٹم آج رات پاکستان میں داخل ہوگا۔ بلوچستان میں آج سے اتوار تک بارشیں متوقع ہیں جبکہ سندھ میں جمعے اور ہفتے کو بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات نے خیبرپختونخوا، پنجاب، اسلام آباد، گلگت بلتستان اور کشمیرمیں بھی جمعے سے پیر تک بارشوں کی پیشگوئی کی ہے۔
بلوچستان اور ڈی جی خان ڈویژن میں ندی نالوں میں طغیانی کاخدشہ ہے جبکہ مالاکنڈ، ہزارہ ،گلگت، بلتستان اور کشمیرمیں لینڈ سلائیڈنگ کی پیشگوئی ہے۔





































