نیپرا نے کراچی میں لوڈ شیڈنگ میں اضافے کا سخت نوٹس لے لیا

اسلام آباد (ویب ڈیسک) نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے کراچی میں کے الیکٹرک کی طرف سے لوڈ شیڈنگ میں اضافہ سے متعلق

شکایات کا سخت نوٹس لیا ہے۔ نیپرا کی طرف سے جاری بیان کے مطابق 10 جولائی کو ویڈیو لنک کے ذریعے اس معاملہ کی سماعت کی جائے گی۔ تمام متعلقہ فریقین اور لوگوں سے کہا گیا ہے کہ وہ کراچی میں لوڈ شیڈنگ سے متعلق اپنے خیالات سے آگاہ کرنے کیلئے سماعت میں شرکت کریں۔