
اسلام آباد (ویب ڈیسک ) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی، اصلاحات و خصوصی اقدامات اسد عمر نے سماجی رابطہ کی ویب سائٹ پر اپنے ٹویٹ
میں کہا ہے کہ وزیراعظم نے عالمی ادارہ صحت سے کہا ہے کہ تمام ملکوں کیلئے سفری قواعد و ضوابط وضع کئے جائیں۔
وزیر منصوبہ بندی اور ترقی اسد عمر نے کہا ہے کہ عالمی ادارہ صحت کے ڈائریکٹر جنرل Tedros Adhanom نے وزیراعظم عمران خان کے ساتھ ٹیلیفون پر بات چیت کے دوران پاکستان میں کورونا وائرس کی وبا میں کمی آنے کے مثبت رجحان کا اعتراف کیا ہے۔
اسد عمر نے پیر کو ایک ٹویٹ میں کہا کہ وزیراعظم نے عالمی ادارہ صحت سے کہا کہ تمام ملکوں کےلئے سفری قواعد و ضوابط وضع کئے جائیں جن میں اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ ترقی پذیر ملکوں سے بین الاقوامی سفری معاملات میں امتیازی سلوک روانہ رکھا جائے۔














