حکومت کورونا سے ہونے والی اموات کو چھپارہی ہے ،مریم اورنگزیب

لاہور (ویب ڈیسک )پاکستان مسلم لیگ (ن)کی ترجمان مریم اورنگزیب نے ملک میں کورونا سے ہونے والی اموات کا حقیقی تجزیہ اور تخمینے لگانے

کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ سرکاری اعدادوشمار سے ظاہرہورہا ہے کہ گذشتہ چند ماہ میں اموات میں اضافہ ہوا ہے جو تشویشناک ہے۔
یہ اطلاعات خوفناک ہیں کہ اموات کورونا سے ہوئیں لیکن ان کو ٹیسٹ کیاگیا اور نہ ہی علاج کیاگیا ۔ ان خیالات کا اظہار مریم اورنگزیب نے ٹوئٹر پر جاری بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ ڈیٹا سے ثابت ہورہا ہے کہ کورونا سے ہونے والی اموات کی حقیقی تعداد کہیں زیادہ ہے۔ڈیٹا سے ظاہرہورہا ہے کہ حکومت کورونا سے ہونے والی اموات کو چھپارہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اموات کی حقیقی وجوہات سامنے آنے پر ہی کورونا کے پھیلاﺅ کی حقیقی تصویر سامنے آئے گی ۔ کورونا وبا سے نجات کے لئے اس کے حقیقی پھیلاو کا جائزہ لیاجانا لازمی ہے ۔کورونا کے پھیلاو کی حقیقی صورتحال جانے بغیر اس وبا کا تدارک ممکن نہیں۔