
ملتان (ویب ڈیسک )مسلم لیگ نون کے رہنما مخدوم جاوید ہاشمی کا کہنا ہے کہ عمران خان نے کہا تھا میں رُلاﺅں گا اور اب وہ پوری قوم کو رُلا رہا ہے ۔
ملتان پریس کلب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جاوید ہاشمی نے کہا کہ بہالپور سیکریٹریٹ کو ملتان اور ڈیرہ غازی خان والے تسلیم نہیں کریں گے، صوبے کا نعرہ لگانے والے متحد ہوں ۔
انہوں نے کہا کہ 72 سال سے پاکستان میں کوئی صوبہ نہیں بنا اور اب جنوبی پنجاب کا سیکرٹریٹ کو بہاولپور بنا کر ایک نیا تنازعہ کھڑا کر دیا گیا ہے ۔مخدوم جاوید ہاشمی نے مزید کہا کہ تاریخ میں پہلی بار ایسا ہوا ہے کہ گندم کی کٹائی کے سیزن میں آٹے کی قیمتیں بڑھ گئی ہوں ۔




































