عمران کا وزیراعظم رہنا جمہوریت اور معیشت کیلئے خطرہ ہے، بلاول بھٹو

کراچی ( ویب ڈیسک)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ عمران خان کا وزیراعظم رہنا جمہوریت اور معیشت سمیت ہر

پاکستانی کی زندگی کے لئے خطرہ ہے ۔عمران خان اور پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے کشمیریوں کو یتیم اور لاوارث چھوڑ دیاہے۔
کراچی میں پیپلزپارٹی کے دیگر رہنماو¿ں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی نے ہمیشہ کشمیر کاز میں صف اول کا کردار ادا کیا ہے شہید ذوالفقار علی بھٹو نے ہر فورم پر کشمیریوں کا مقدمہ لڑا اور آج بھی ان کی تقریریں کو پاکستان اور کشمیر کے عوام یاد کرتے ہیں جب شہید ذوالفقار علی بھٹو احتجاج کی کال دیتے تھے تو صرف آزاد کشمیر ہی نہیں بلکہ پورا مقبوضہ کشمیر بھی احتجاج میں ساتھ دیتا تھا کیونکہ انہیں پورا اعتماد تھا کہ پاکستان کی قیادت اور پاکستان کے عوام کشمیریوں کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے مودی کی الیکشن مہم کے دوران اس کی حمایت کی، بلین ٹری سونامی، مالم جبہ پولیو، حج معاملات اور فارن فنڈنگ کیس میں بھی کرپشن ہوئی لیکن نیب خاموش ہے، جہانگیر ترین بھی بھاگ گیا،ان کی نااہلی اور کرپشن کی وجہ سے پی آئی اے جہاز بیرون ملک نہیں جا سکتا۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ شوگر اور آٹے کی کرپشن پر ‘سلیکٹڈ کو بھی جواب دینا پڑے گا،نیب وفاقی کرپشن کو سہولت دے رہی ہے جبکہ سندھ کا وزیراعلیٰ ہر ہفتے اسلام آباد میں پیشی بھگتا ہے۔ عمران خان کا وزیراعظم رہنا نہ صرف ہمارے جمہوریت، معیشت بلکہ ہر پاکستانی کی زندگی کے لیے خطرہ بن چکا ہے۔