اپوزیشن کی قسمت میں روناہے،عوام بہروپیوں کے ڈھونگ میں نہیں آئیں گے

لاہور(ویب ڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز سے پی ٹی آئی سنٹرل پنجا ب کے صدر اعجازاحمد چوہدری کی ملاقات، ملکی

سیاسی صورت سمیت دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیا۔اس موقع پر وزیر اطلاعات شبلی فراز نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ شہباز شریف کی سیاہ کرتوتوں کا پردہ چاک ہو چکا ہے، ثابت ہوا کہ منظور پاپڑ والے کے اکاوئنٹ کو شہباز شریف نے اپنی دونمبری کے لیے استعمال کیا، وفاقی وزیر نے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت (ن) لیگ اور پیپلز پارٹی کی سابقہ کرپشن کی وجہ سے مشکلات کی دلدل میں دھنسے ہوئے اپنے ملک کو بھی ریسکیو کر رہے ہیں لیکن اپوزیشن کو اس سے بھی پریشانی لا حق ہو گئی ہے،
انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کی قسمت میں رونا دھونا لکھا جا چکا ہے،عوام ان بہروپیوں کے سیاسی ڈھونگ میں نہیں آئیں گے یہ سب اپنی سیاست کی ڈوبتی ناؤ کو بچانے کیلئے کوشاں ہے،عوام اب با شعور ہو چکے ہیں وہ ملک کا خون چوسنے والوں کے شور شرابے پر کان نہیں دھریں گی انکی چیخ وپکار صرف لوٹے ہوئے مال کو بچانے کے لیے ہے۔
شبل؛ہ فراز نے کہا کہ پیپلزپارٹی اور ن لیگ کی قیادت نے ہمیشہ لوٹ مارکو اپنایا اور ملک کو نقصان پہنچایا ہے۔انہوں نے کہاکہ(ن) لیگ اور پیپلز پارٹی مل کر بھی وزیراعظم عمران خان کا مقابلہ نہیں کرسکتی،نام نہاد اپوزیشن ٹولہ اپنی بقاکی جنگ لڑرہا ہے، انہیں عوام اور ملک سے کوئی سروکار نہیں، ملک کو افرا تفری کی دھکیلنے والوں کو ہر محاذ پر عبرتناک شکست ہوگی۔