
اسلام آباد (ویب ڈیسک) سپریم کورٹ آف پاکستان میں کرونا وائرس از خود نوٹس کیس میں پنجاب حکومت کی طرف سے جمع کرائی
گئی نئی پیش رفت رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مالی سال 21-2020 میں صوبے بھر کے لئے نئی گاڑیوں کی خریداری کے لئے کل 46کروڑ80لاکھ سے زائد رقم مختص کی گئی ہے،جس میں سے 2کروڑ 90لاکھ روپے محکمہ زراعت کے لئے مختص کی گئی ہے۔
تا ہم ان میں ٹڈی دل کے خاتمے کے لئے نئی گاڑیوں کی خریداری کے لئے رقم مختص نہیں کی گئی۔کوڈ 19 سے بچاؤ کے لئے ادویات کی فہرست ڈریپ کی گائیڈ لائینز کے مطابق مرتب کی ہے۔ڈیٹول سمیت اھم ادویات کی مارکیٹ میں فراہمی کی ھدایات جار ی کی جاچکی ہیں۔
صوبے میں ادویات کی کمی نہیں، ادیات کی کمی کی خبریں بے بنیاد ہیں۔اگر ادویات کی کمی کا سامنا ہوا تو اس ممکنہ صورتحال سے نمٹنے کے لئے میکنزم تیار ہے۔کوڈ 19 کے پھیلاؤ کو سامنے رکھتے ہوئے صوبے میں نامزد فارمیسی کی تعداد میں اضافہ کیا گیا ہے۔موجودہ صورتحال میں 21 اضلاع میں نامزد فارمیسی سروس فراھم کررہی ہیں۔
صوبے میں آکسیجن اور دیگر ادویات کی زخیرہ اندوزی اور ناجائز منافع پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔صوبے میں کام کرنے والے سینیٹری ورکرز کو 30جون تک تنخواہیں ادا کردی گئی ہیں۔مون سون موسم کے لئے پی ڈی ایم اے نے حفاظتی اقدامات کئے ہیں۔














