
لاہور(ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے وزیر اعلی ٰپنجاب سردار عثمان بزدار پر مکمل اعتماد کا اظہار کر دیاہے، وزیراعظم عمران خان
نے وزیراعلیٰ کو ممبران اسمبلی کے تحفظات دور کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ جو بھی الجھن ہے اسے فوری ختم کیا جائے۔بزدار صاحب آئندہ کوئی گلہ شکوہ نہیں ہونا چاہے۔ ممبران اسمبلی کے تحفظات درست ہیں، ترقیاتی اسکیمیں جہاں ممکن ہیں، وہ شروع کی جائیں گی۔ ممبران اس ضمن میں عوام الناس سے مستقل رابطے میں رہیں اور کسی بھی مسئلے کے حل کے حوالے سے درپیش انتظامی مشکل کی صورت مجھے فوری طور پر آگاہ کیا جائے اراکین اسمبلی کو پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کی تیاریاں شروع کریں۔
دورہ لاہور کے دوران وزیر اعظم عمران خان نے وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار سے ون آن ون ملاقات کی جس میں پنجاب حکومت کی کار کردگی سمیت دیگر ایشوز کے بارے میں بات چیت کی گئی وزیراعلی پنجاب نے صوبے میں آٹا گندم کی صورتحال اور انسداد کورونا اقدامات سے آگاہ کیا جبکہ بلوچستان میں حکومت پنجاب کے تعاون سے منصوبوں پر بھی اعتماد میں لیا۔
حکومتی ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے ایک مرتبہ پھر سردار عثمان بزدار پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے واضح کردیا کہ پنجاب کے وزیراعلی سردار عثمان بزدار ہی رہیں گے وزیراعظم عمران خان نے عوامی ریلیف کے لئے حکومت پنجاب کے اقدامات پر اظہار اطمینان کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلی نے انسداد کورونا کے لئے بہترین کام کیا، حکومتی اقدامات کے باعث کورونا وائرس کے کیسز میں واضح کمی ہوئی، اب حالات بہتر ہورہے ہیں، اسمارٹ لاک ڈان پر حکومت کی جانب سے ایس او پیز پر زبردست عملدآمد کروایا گیا،وزیراعلی عثمان بزدار نے بریفنگ دیتے ہوئے کہاکہ پنجاب حکومت نے اپنے اخراجات میں واضح کمی کی، لاہورکے شمال میں جدیدشہربسانے کیلئے اتھارٹی قائم کی،اتھارٹی نیاشہر بسانے کیلئے کام کرے گی۔
وزیراعلی پنجاب نے بریفنگ دیتے ہوئے کہاکہ نیاشہردبئی کی طرزپربسایاجائیگا،نیاشہرایک لاکھ ایکڑسے زائد رقبے پربسایاجائیگا،نجی شعبے کی طرف سے 5ہزارارب کی سرمایہ کاری متوقع ہے۔وزیراعظم عمران خان نے کہاکہ پنجاب حکومت نے انسدادکوروناکیلئے بہترین کام کیا،وزیراعظم نے ریورراوی فرنٹ اتھارٹی کے اقدام کوبھی سراہا۔














