
کہوٹہ(ویب ڈیسک ) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان بد قسمتی سے دنیا میں وہ ملک ہے جہاں جنگلات بہت کم ہیں، اگر جنگلات
نہ اگائے گئے تو بہت زیادہ نقصان اٹھانا پڑے گا۔ ہم نے فیصلہ کیا تھا کہ 10 ارب درخت اگائیں گے، 2 برس میں 30 کروڑ درخت اگائیں ہیں، ہماری نرسریوں میں پودے تیار ہیں اور آئندہ جون تک ایک ارب درخت اگا چکیں گے۔
وزیراعظم عمران خان نے کہوٹہ میں مون سون شجر کاری مہم کا افتتاح کیا، اس موقع پر مشیر برائے ماحولیاتی تبدیلی ملک امین اسلم اور وزیر مملکت ماحولیات زرتاج گل بھی موجود تھیں۔ اور اس ضمن میں منعقد کی گئی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں آزادی سے اب تک 30 نیشنل پارک تھے، ہم نے مزید 9 نیشنل پارک ڈیکلیئر کیے ہیں جبکہ ان کی تعداد کو مزید بڑھائیں گے۔انہوں نے کہا کہ ہم نے صرف پودے لگانے ہی نہیں ان کو بچانا بھی ہے جس کے لیے جنگلات کے نگہبان 300 سے بڑھا کر 3 ہزار تک لے جا رہے ہیں۔
وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ ہم نے فیصلہ کیا تھا کہ 10 ارب درخت اگائیں گے، 2 برس میں 30 کروڑ درخت اگائیں ہیں، ہماری نرسریوں میں پودے تیار ہیں اور آئندہ جون تک ایک ارب درخت اگا چکیں گے۔وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کے ہر شہر کا ماسٹر پلان بنایا جائے گا، اناج کے لیے زمینوں کو بچانا بہت ضروری ہے،شہروں کے پھیلاو سے زرعی زمین ختم ہوتی جا رہی ہے۔





































