کورونا وائرس کی روک تھام کےلئے ایس اوپیز پر عمل کرناہوگا,وزیر اعظم عمران خان


اسلام آباد(ویب ڈیسک )وزیر اعظم عمران خان نے کہاہے کہ عوام کو عیدالاضحی کے موقع پر بھی کورونا وائرس کی روک تھام کےلئے ایس

اوپیز پر عمل کرناہوگا کیونکہ آئندہ ایک دو ماہ بہت اہم ہیں ،صوبے مہنگائی کی روک تھام کے لئے ذخیرہ اندوزوں کی روک تھام کےلئے کریک ڈاﺅن کریں اور کسی کوبھی اشیاءخوردونوش کی قلت پیدا کرنے کی اجازت نہ دی جائے ۔ وزیر اعظم نے ان خیالات کا اظہار وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار، ، وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان اور گورنر خیبر پختونخوا شاہ فرمان سے ملاقات میں کیا ۔ جنہوں نے جمعہ کو اسلام آباد میں ان سے الگ الگ وزیر اعظم آفس میں ملاقات کی ۔
گورنر اور وزیر اعلی خیبر پختونخوا سے صوبہ خیبرپختونخوا کی مجموعی صورتحال اور ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ذرائع کے مطابق ملاقات میں ملک کی موجودہ سیاسی و سیکورٹی صورتحال ،کوروناوائرس سے نمٹنے کےلئے اقدامات،پارٹی امور ،بلین ٹری منصوبے سمیت دیگر اہم امور بھی زیر بحث آئے ۔
گورنر و وزیر اعلی کے پی کے نے وزیر اعظم کو صوبہ میں ترقیاتی منصوبوں میں پیش رفت کے ساتھ ساتھ عید الاضحی اور محرم الحرام کے موقع پر کورونا وائرس کے پھیلاﺅ کو روکنے کےلئے ایس اوپیز پر عملدرآمد کے حوالے سے اقدامات بارے بھی آگا ہ کیا ۔