ججز کی تعیناتیوں سے متعلق نئے رولز کی رپورٹ اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیش-

اسلام آباد (ویب ڈیسک)وزارت قانون نے خصوصی عدالتوں میں ججز کی خالی نشستوں پر تعیناتیوں کیلئے نئے رولز کی رپورٹ اسلام آباد ہائیکورٹ

میں پیش کر دی ہے،اسلام آباد ہائیکورٹ نے نئے رولز وزیراعظم سے منظوری لیکر 8 اگست سے پہلے تعیناتیاں کرنے کا حکم دیدیا۔
ججوں کی خالی نشستوں پر تعیناتیوں کے معاملے پر اہم پیشرفت ہوئی ہے۔وزارت قانون و انصاف نے خصوصی عدالتوں میں بروقت نئے ججوں کی تعیناتی کا لائحہ عمل تیار کر لیا ہے، نئے رْولز کی رپورٹ اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیش کر دی۔
اسلام آباد ہائیکورٹ نے نئے رْولز کی فوری وزیراعظم سے منظوری لیکر 8 اگست سے پہلے تعیناتیاں کرنے کا حکم دیدیا ہے۔ عدالت میں پیش کی جانیوالی رپورٹ میں بتایا گیا کہ کسی بھی جج کی نشست خالی ہونے سے 90 دن پہلے نئے جج کی تعیناتی کا عمل شروع کیا جا سکے گا۔
اس کے علاوہ وزارت قانون ایسا سافٹ وئیر بھی بنائے گی جو جج کی نشست خالی ہونے سے پہلے بتائے۔ اسلام آباد میں ٹریبونلز اور رپورٹ میں بتایا گیا کہ خصوصی ججوں کی 16 نشستیں خالی ہیں اسلام آباد ہائیکورٹ نے آٹھ اگست تک تعیناتیوں کی رپورٹ طلب کر لی۔