
اسلام آباد(ویب ڈیسک ) وزیر اعظم عمران خان سے وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے ملاقات کی ہے۔ملاقات میں صوبے سے متعلقہ
امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق ملاقات میں صوبے میں امن و امان کی صورتحال اور ترقیاتی امور سے متعلق معاملات پر بھی بات چیت ہوئی۔
وزیر اعلیٰ نے لاہور میں بارشوں کی وجہ سے پیدا ہوانیوالی صورتحال اور نکاسی آب کے اقدامات سے وزیر اعظم کو آگا ہ کیا۔ وزیر اعظم نے ہدایت کی کہ صوبہ میں گورننس کے معاملات کو مزید بہتر بنایا جائے جبکہ جن کاروبار کے کھولنے کی اجازت دی گئی ہے وہاں پر ایس او پیز پر عملدرآمد کو بھی یقینی بنایاجائے۔














