
اسلام آباد(ویب ڈیسک) وفاقی وزیراطلاعات و نشریات شبلی فراز نے کہا ہے کہ وزیراعظم کی اخراجات میں کمی کی پالیسی اور حکومت
خرچے کم ہونے سے مالی خسارہ ایک فیصد کم ہوا ہے ملک کا معاشی پہیہ دوبارہ چلنا شروع ہوچکا ہے، عالمی مالیاتی اور ریٹنگ ادارے اس کا اعتراف بھی کررہے ہیں، مسلم لیگ (ن) نے مریم نواز کی پیشی پر پتھراؤ کا ڈرامہ رچایا تاکہ ان کی کرپشن سے توجہ ہٹائی جاسکے۔
کابینہ اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات نے کہاکہ حکومت کے دوسال مکمل ہونے پر مشیر خزانہ حفیظ شیخ نے کابینہ کو اقتصادی صورتحال پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ مالیاتی خسارہ اس وقت 8.1 فیصد ہے جبکہ 9.1 فیصد متوقع تھا مگر وزیراعظم کے اخراجات میں کمی کی بدولت 1فیصد کم رہا جبکہ پرائمری خسارہ 3.1 فیصد متوقع تھا مگر یہ بھی 1.8 فیصد رہا۔ جب ہم حکومت میں آئے توکرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 20ارب ڈالر تھا پچھلے سال اس کو کم کرکے13ار ب کیا گیا اب اسے 3ارب ڈالر تک لے آئے ہیں۔ یوں جاری مالیات کے خسارے میں دو سال میں 17ارب ڈالر کی کمی کی گئی اس کی وجہ ترسیلات میں اضافہ اور اسٹیٹ بینک کے زر مبادلہ کے ذخائر بھی شامل ہیں اور دوسری طرف ہماری برآمدات میں اضافہ بھی ہوا ہے۔ اس وقت اسٹیٹ بینک کے زر مبادلہ کے ذخائر 8.5 ارب ڈالر تھے اب وہ بڑھ کر 12.5 ارب ڈالر ہوگئے ہیں یہ ذخائر نجی بنکوں کے علاوہ ہیں کورونا وباء کی صورتحال سے متاثر ہونے والے ڈیڑھ کروڑ ا
انہوں نے کہا کہ فراد کو حساس پروگرام کے تحت مدد کی،یوٹیلٹی سٹورز پر اشیاء خوردونوش کی سستے داموں فراہمی کیلئے حکومت نے سبسڈی دی۔ تعمیراتی شعبے کو مراعات دی گئیں بلڈرز کو ٹیکس میں چھوٹ دی گئی تاکہ تعمیراتی شعبے میں سرگرمیاں بحال ہونے سے روزگار کے مواقع پیداہوں حکومتی بہتر اقدامات اور موثر پالیسی سے کورونا سے کم نقصان ہوا ہے۔
انہوں نے کہا کہ مریم نواز کی نیب پیشی پر باقاعدہ ڈرامہ رچایا گیا۔ آج سب اپوزیشن والے اکٹھے ہورہے ہیں ہمیں پرواہ نہیں،ہم چاہتے ہیں یہ اکٹھے ہوں یہ اپنی دوستی بچانا چاہتے ہیں اور اپنے آپکو قانون کے شکنجے سے دور رکھنا چاہتے ہیں ۔ ہم نے 14 اگست کو تجدید عہد کرنا ہے کہ اب پا کستان مزید اس طرح چل سکتا اور نہ چلے گا۔ وزیر اطلاعات نے کہاکہ ہم ہمیشہ کشمیریوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔ ہم پر عالمی فورم پر کشمیر کاز کی آواز اٹھائیں گے۔














