
اسلام آباد (ویب ڈیسک)وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ہم نے قائداعظم کے وطن پاکستان کی طرف اپنا سفر شروع کر دیا ہے۔بجلی
کا مسئلہ ہمیں وراثت میں ملا ہے۔
ایک پیغام میں وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ قانون کی بالادستی قائم کریں گے اور ملک کو پاکستان کی سوچ کے مطابق فلاحی ریاست بنائیں گے،انہوں نے کہا کہ ہمیں مشکل حالات ملے،ہم جانتے ہیں لوگوں کے حالات مشکل تھے اور اب بھی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بجلی کے وراثت میں ملے مسئلے کو حل کرنے کی کوشش کررہے ہیں،میں کورونا کی وبا سے نمٹنے کیلئے قوم کی کوششوں پر ان کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔سخت لاک ڈاؤن اور اسمارٹ لاک ڈاون اس کے پھیلاؤ کو روکنے میں مدد گار بنا۔














