ایل اوسی کھوئی رٹہ سیکٹر پر بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ ,خاتون شدید زخمی

سیری(ویب ڈیسک)بھارت پر جنگی جنون سوار لائن آف کنٹرول کھوئی رٹہ سیکٹر پر بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ اور گولہ باری سول

آبادی کو نشانہ بنایا ایک خاتون شدید زخمی پاک فوج کا دشمن کو بھرپور جواب بھارتی چوکیوں کو نشانہ بنایا جس کے بعد دشمن کی گنوں کے منہ بند ہو گئے۔
کھوئی رٹہ سیکٹر لائن آف کنٹرول کے سرحدی گاؤں چتر، ججوٹ بہادر، جگالپال میں گزشتہ روز بھارتی فوج نے سول آبادی کو نشانہ بناتے ہوئے بلا اشتعال فائر نگ اور گولہ باری کی جس سے آسیہ بیگم زوجہ ملک سکندر ساکن ججوٹ بہادر شدید زخمی ہو گئیں جن کو فوری طور پر ہسپتال پہنچایا گیا, ادھر پاک فوج نے موثر جوابی کاروائی کرتے ہوئے بھارتی چوکیوں کو نشانہ بنایا جس کے بعد بھارت کی گنوں کے منہ بند ہو گئے۔